\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے مقبوضہ وادی میں بی ایس ایف کے اضافے دستے تعینات کردیے

       
مناظر: 981 | 17 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس کے اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں۔
بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف)کے اضافی دستے وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں۔بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبتین بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی)اور شاسترا سیما بل (ایس ایس بی)کے اہلکار مقبوضہ علاقے کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں پہلے ہی بڑے پیمانے پر تعینات ہیں۔
دریں اثناء بھارتی حکومت نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کو مزید تیز کردیا ہے تاکہ اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کی سیاسی آوازوں کوخاموش کیاجائے اورانہیں خوفزدہ اور ہراساں کیاجائے۔