نئی دہلی (نیوز ڈیسک )معروف بھارتی صحافی رویش کمار نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ جھوٹے آپریشن سے متعلق انکشافات پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی وجہ انتخابات اور سرحد پر کشیدگی پیدا کرنا تھا۔
رویش کمار نے ستیہ پال ملک کے انٹرویو کے متعدد اقتباسات کا حوالہ دیا اور کہا کہ بالاکوٹ حملہ صرف سیاسی فائدے کے لیے کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ حملے کی حقیقت عوام سے چھپائی گئی اور میڈیا نے مودی کو ہیرو کے طور پر دکھایا اور انہیں پاکستان کے خلاف حملہ کرنے پر مجبور کیا۔بھارتی صحافی نے کہا کہ پلوامہ حملے میں مارے جانے والے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت حملے کی وجوہات تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ُاس وقت جس نے بھی واقعے پر بات کی اسے غدار قرار دیا گیا۔