ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

جی 20 ممالک متنازعہ جموں وکشمیر میں میں اجلاس میں شرکت نہ کریں:ڈاکٹرغلام نبی میر

       
مناظر: 389 | 17 Apr 2023  

 

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے اتحادکشمیر ڈائیس پورا کولیشن(کے ڈی سی )نے جی 20 ممالک کے سربراہان سے کہا ہے متنازعہ جموں وکشمیر میں جی 20 کے کسی اجلاس میں شرکت نہ کی جائے کیوں کہ ایسے اجلاس کے زریعے بھارت جموں وکشمیر بارے دنیا کو دھوکہ دینا چاہتا ہے ۔
متنازعہ جموں وکشمیر میں جی 20 اجلاس کا مقصد کشمیری پر بھارتی جبری قبضے سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔ کے ڈی سی میں ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم، واشنگٹن ڈی سی، کشمیر ہاؤس استنبول، کشمیر سیوتاس، کینیڈا، ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ، لندن؛ تحریک کشمیربرطانیہ اور کشمیر گلوبل کمپین، لندن شامل ہیں ۔ امریکہ میں مقیم ڈاکٹر غلام نبی میرکے ڈی سی کے صدر ہیں۔
ڈاکٹر غلام نبی میر کی صدارت میں کے ڈی سی نے جی 20 ممالک کے سربراہان کے نام خط میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ممبر ممالک انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور جنیوا کنونشن کے دستخط کنندگان کے طور پر، اس معاملے میں ایک قطعی عوام نواز موقف اپنائیں گے۔ یہ ان ممالک کی ساکھ کا معاملہ بھی ہے اور ہم آپ سے استدعا کرتے ہیں کہ بے بس لوگوں کی بے اختیاری اور محکومی میں ہتھیار بننے سے انکار کریں۔امید کرتے ہیں کہ علاقے کی متنازعہ حیثیت کی روشنی میں، آپ صورتحال کا ایک جامع جائزہ لیں گے اور بھارتی حکومت کو سربراہی اجلاس کا مقام تبدیل کرنے پر مجبور کریں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0