جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دہلی میں انتہا پسند ہندو کشمیری نوجوان کو ’’بھارت ماتا کی جے‘‘کا نعرہ لگانے پر مجبور کرتے رہے

       
مناظر: 365 | 17 Apr 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ایک ہندوتوا گروپ نے ایک کشمیری نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناکر”وندے ماترم”اور”بھارت ماتا کی جے”جیسے ہندوتوا نعرے لگانے پر مجبورکردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں کشمیری نوجوان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتاہے کہ اسے ان نعروں کا مطلب سمجھ میں نہیں آرہا اوریہ نعرے لگانے سے انکار کر دیا۔ہندوتوا گروپ نے اسے مارا پیٹا اور اسے ایک پاکستانی اور” پتھرباز”قراردیا۔پتھر باز کی اصطلاح ان افراد کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں احتجاج کے دوران قابض بھارتی فورسز پر پتھرائو کرتے ہیں۔
دریں اثناء پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی)کی یوتھ ونگ کے کوآرڈینیٹر برائے وسطی کشمیرضہیب یوسف میر نے دہلی میں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے کشمیری نوجوانوںکو غنڈہ گردی کا نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری نوجوان کو کچھ مخصوص نعرے لگانے پر مجبورکرنابے شرمی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ انہوںنے اس فعل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0