سرینگر(نیوز ڈسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ علاقے کے پانچ بالائی اضلاع میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کہاہے کہ ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ، راجوری اور گاندربل کے اضلاع میں 2800سے 3500میٹر تک کی بلندی والے علاقوں میں برفانی تودہ گرنے کا خدشہ ہے۔اس دوران ان بالائی علاقوں کے لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودوںحسے متاثرہ علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
مقبوضہ کشمیر:بالائی علاقوں میں برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری
مناظر: 874 | 18 Apr 2023