سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ضلع سرینگر میں گھر گھر جاکر لوگوں کے کوائف جمع کرنا شروع کر دیاہے۔
بھارتی پولیس اور ایجنسیوں نے لوگوں کو ایک فارم دیا جس میں تمام موبائل نمبرز، اہلخانہ کے نام اورراضی سمیت سمیت ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات کے بارے میں تفصیلات پوچھی گئی ہیںتاکہ اسے ایک مرکزی کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس میں محفوظ کیا جا سکے۔سروے کے ایک حصے کے طور پر جو شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، پولیس والے گھر کے گیٹ پر ایک فارم چھوڑتے ہیں اور اس سے بھرنے کو کہتے ہیں جس میں ذاتی اور پیشہ ورانہ تفصیلات پوچھی گئی ہیں۔فارم میںگھر کے مالک کا نام، والد کا نام، اہلخانہ کے نام،ان کی عمر، پیشہ اور فون نمبرز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ فارم میں دو الگ الگ کالم ہیں جن میں قریبی پولیس اسٹیشن یا پولیس چوکی سے گھر کی سمت اور فاصلے کی تفصیلات درج کرنی ہیں۔