منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ایس حمید وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقید ت

       
مناظر: 629 | 18 Apr 2023  

 

سرینگر (نیو زڈیسک )غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مزاحمتی رہنما شہید ایس حمید وانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا جنہیں قابض بھارتی فوج نے 18اپریل 1998کو ان کے آبائی شہر سرینگر میں شہید کر دیا تھا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے آج شہید وانی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنماء تھے جن کی زندگی اور قربانیاں مقبوضہ خطے کے ہر حریت پسند کے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں ایس حمیدوانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری عوام کے قتل اور گرفتاریوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام سے روکنے کے لیے آگے آئے۔ شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرنے والوں میںغلام محمد خان سوپوری ، عبدالاحد پرہ،جمیل احمد ، پروفیسر توقیر احمد ، کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے کنوینرمحمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی ،الطاف حسین وانی ، الطاف حسین وانی،شیخ یعقوب، اعجاز احمد شاہ،زاہد اشرف اور جموںوکشمیر پیپلز لیگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہید قائد ایک بے باک شیر تھے جنہوں نے اپنی شہادت تک مادر وطن پر بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0