جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے: حریت کانفرنس

       
مناظر: 706 | 18 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں عبدالاحد پرہ، غلام محمد خان سوپوری، بشیر احمد اندرابی، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، محمد سلیم زرگر اور ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ ستر سال سے زائد عرصے سے اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد میں مصروف ہیں۔حریت رہنمائوں نے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر کی جیلوں میںغیر قانونی طور پر نظر بندتمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جن میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، شاہد الاسلام، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، مشتاق الاسلام، محمد یوسف میر، محمد رفیق گنائی، حیات احمد بٹ، محمد یوسف فلاحی، سید شاہد یوسف شاہ، سید شکیل یوسف شاہ، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر غلام محمد بٹ اور غلام قادر بٹ شامل ہیں۔ حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں، کارکنوں، نوجوانوں، علمائے کرام، انسانی حقوق کے کارکنوںاور صحافیوں کی رہائی میں مدد دیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0