مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی انوار الحق آزاد کشمیر کے بلا مقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں، تحریک انصاف آزاد کشمیر نے انہیں اپنا امیدوار تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس نے کہا ہے کہ انوار الحق ہمارے امیدوار نہیں ہیں ، انہوں نے عمران خان کو دھوکہ دیا ہے، انوار الحق نے اپوزیشن کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تحریک انصاف میں فارورڈ بلاک بنائیں گے۔ واضح رہے کہ چوہدری انوار الحق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ضلع بھمبھر سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔