اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عتیق/اشرف قتل، بھارتی پولیس کو بڑا جھٹکا، قومی حقوق انسانی کمیشن حرکت میں آگیا ، جواب طلب

       
مناظر: 525 | 20 Apr 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) مافیا ڈان عتیق احمد اور اس کے بھائی اشرف کے قتل معاملہ میں یوپی پولیس پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں۔ اب قومی حقوق انسانی کمیشن (این ایچ آر سی) نے اس قتل معاملہ کو لے کر یوپی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ این ایچ آر سی یوپی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اور پریاگ راج کے پولیس کمشنر کو نوٹس بھیج کر 4 ہفتوں میں رپورٹ مانگی ہے۔

اس نوٹس میں قتل سے متعلق پوری تفصیل مانگی گئی ہے۔ یعنی وقت، جگہ اور گرفتار کرنے کی وجہ بھی اس میں شامل ہے۔ ملزمین کے خلاف درج کی گئی شکایت اور ایف آئی آر کی کاپی بھی طلب کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ملزمین کی گرفتاری کی جانکاری ان کے گھر والوں کو دی گئی یا نہیں، اس بات کی بھی جانکاری مانگی گئی ہے۔

این ایچ آر سی نے یوپی پولیس سے پوری تفصیل مانگی ہے اور کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیوگرافی کی ویڈیو کیسٹ یا سی ڈی بھی پیش کی جائے۔ خاص بات یہ ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی ٹائپ شدہ رپورٹ طلب کی گئی ہے جس میں زخموں کی تفصیل بھی پیش کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی وِسرا رپورٹ کی کاپی بھی دینے کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عتیق احمد اور ان کے بھائی خالد عظیم عرف اشرف کی گزشتہ ہفتہ کو پریاگ راج میں میڈیکل جانچ کے دوران گولی لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے عتیق احمد کو سینے اور سر میں 9 گولیاں ماری تھیں جبکہ اس کے بھائی کو پانچ گولیاں لگی تھیں۔ حملہ آور میڈیا اہلکار بن کر پہنچے تھے جن کے نام لولیش تیواری، سنی سنگھ اور ارون موریہ ہیں۔ ان کے پاس ویڈیو کیمرہ، مائک اور میڈیا شناختی کارڈ بھی تھے۔ عتیق اور اس کے بھائی کا قتل کرنے کے بعد تینوں نے پولیس کے سامنے اسی وقت خود سپردگی کر دی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0