جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مجھے اقتدار پی ڈی ایم کے تعاون سے ملا ، نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کا آزاد کشمیر اسمبلی میں خطاب

       
مناظر: 768 | 20 Apr 2023  

مظفر آباد (نیو زڈیسک ) چوہدری انوار الحق آزاد کشمیرکے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوگئے، نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ وزیراعظم کاالیکشن آزادامیدوارکی حیثیت سے لڑا،اقتدار پی ڈی ایم تعاون سے ملا۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چوہدری انوار الحق کو وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

مجھے پی ڈی ایم کے تعاون سے اقتدار ملا،آزاد کشمیر پی ٹی آئی سےآزاد ہو گیا

آزادکشمیراسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق نے کہا کہ عوام کی خدمت نہیں کرسکاتوعہدہ چھوڑنے میں تاخیر نہیں کروں گا، وزیراعظم کاالیکشن آزادامیدوارکی حیثیت سے لڑا، اقتدارپی ڈی ایم تعاون سے ملا۔
انوارالحق کا کہنا تھا کہ یہ آزادکشمیر کاایسا وزیراعظم ہوگا جسے عدالت نہیں نکالےگی، ہماری پارٹی اقتدارمیں آنے کے قابل ہو تی تومیں وزیراعظم نہ ہوتا، قانون کی حکمرانی قائم نہ ہوئی تواقتدار میں رہنےکاکوئی شوق نہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس ایوان میں کون اپوزیشن کون حکومت میں ہوگا،یہ آنیوالاوقت بتائے گا، ہمیں اقتدار کی جادوگریوں میں پھنسا کر قومی غیرت کو کمپرومائز کیا گیا، آزاد امیدوارکےطور پرانتخاب لڑا ،آزادامیدوار نہ ہوتا تو اپوزیشن کیوں ووٹ دیتی۔
نومنتخب وزیراعظم آزادکشمیر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کا ہر معزز شہری احتساب کا مکمل اختیار رکھے گا،سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے خوش دلی سے ووٹ دیئے، جتنی بھی تنقید کی جائے لیکن ایوان کی شائستگی کو برقرار رکھنا چاہیئے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0