جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دباؤ پرچاند دیکھنے سے قبل ہی عید الفطر کا اعلان ،ویڈیو منظر عام پر

       
مناظر: 682 | 20 Apr 2023  

 

سری نگر (نیو زڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصرالاسلام نے عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے حوالے سے ہندوستانی ٹیلی وژن ” دٌوردرشن “ کوقبل ازوقت ہی بیان ریکارڈ کروادیا۔ویڈیو بیان سماجی ذرائع ابلاغ کے ذریعے منظرِ عام پر آنے کے بعد مفتی صاحب نے اسے سازش قرار دیتے ہوئے شرعی عدالت سے رجوع کر لیا ۔ یاد رہے کہ مفتی ناصر الاسلام کی طرف سے حالیہ رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کے اعلان پر بھی مقبوضہ کشمیر کے اکثر مسلمانوں نے تحفظات کا اظہار کیاتھا اور حسبِ سابق پاکستان کی رؤیت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق روزہ رکھا تھا ۔ بعد میں مفتی صاحب نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے اعلان کے مطابق روزہ نہ رکھنے والے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کو ایک روزہ قضا رکھنے کی تلقین کی تھی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0