اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

خالصتان تحریک کے سکھ رہنما امرت پال سنگھ گرفتار

       
مناظر: 361 | 24 Apr 2023  

 

چندی گڑھ(نیوز ڈیسک) بھارتی پولیس نے خالصتان نواز سکھ رہنما اور” وارث پنجاب دے” کے سربراہ امرت پال سنگھ کو بھارتی ریاست پنجاب سے گرفتار کر لیاہے۔
پولیس 18مارچ سے امرت پال سنگھ کو گرفتارکرنے کی کوشش کررہی تھی۔بھارتی پولیس نے انہیں اتوار کو موگا کے علاقے روڈ سے گرفتار کیا ۔بھارتی پولیس اور اس کی ایجنسیوں نے 18مارچ سے امرت پال سنگھ اور ان کی تنظیم” وارث پنجاب دے” کے ارکان کے خلاف کریک ڈائون شروع کررکھاتھا۔امرت پال سنگھ کو بھارتی ریاست آسام کے علاقے ڈبرو گڑھ منتقل کیا جا رہا ہے جہاں خالصتان نوازآٹھ رہنما پہلے ہی کالے قانون نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت نظربند ہیں۔روڈ خالصتان کے بانی رہنما جرنیل سنگھ بھندرانوالہ کا آبائی علاقہ ہے۔ امرت پال بھندرانوالہ کے پیروکار ہیں۔