سرینگر (نیوز ڈیسک ) انتہا پسند بھارت عید کے روز بھی ظلم و بربریت کی روایت سے باز نہ آیا ، مقبوضہ کشمیر میں نمازیوں کو روکنے کیلئے فورسز تعینات کر دیں ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کشمیریوں کو تاریخی جامع مسجد میں نمازِ عید کی ادائیگی سے روک دیا، سری نگر میں لوگوں کو جامع مسجد پہنچنے سے روکنے کے لیے قابض بھارتی فورسز کو تعینات کردیا گیا ہے،جس پر کشمیریوں نے ’گو انڈیا گو بیک‘ اور ’ہمیں چاہیے آزادی‘ کے نعرے لگائے۔