اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

دل خالصہ کی11 مسلمانوں کے ہندو قاتلوں کو بری کرنے پر مودی حکومت پر کڑی تنقید

       
مناظر: 450 | 24 Apr 2023  

 

امرتسر (نیوز ڈیسک )سکھ تنظیم ”دل خالصہ“ نے 11 مسلمانوں کے ہندو قاتلوں کی بریت پر مودی کی ہندو توا حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ ہندو قاتلوں کی بریت اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے جان و مال کی کوئی قدر و قیمت نہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دل خالصہ کے رہنماو¿ں کنورپال سنگھ اور پرمجیت سنگھ منڈ نے امرتسر میں جاری ایک بیان میں کہا گجرات کی سابق وزیر مایا کوڈنانی اور دیگر کو نرودا گام قتل عام کیس میں بری کر دیا گیا جس میں11. مسلمانوں کو قتل کیا گیا ۔ انہوںنے برطانوی شہری کرندیپ کور کو امرتسر کے ہوائی اڈے پر ہراساں کیے جانے اوربرطانیہ کے سفر سے روکنے کی بھی مذمت کی۔
انہوں نے کہا کہ سکھ نوجوانوں کی گرفتاری ،سکھ خاندان کی خواتین کو ہراساں کرنا اور پنجاب میں سیکورٹی فورسز کی بھاری تعیناتی تشویشناک ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0