اتوار‬‮   17   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ستیہ پال ملک کے انکشافات پر مودی حکومت مشکل میں ، حکومتی وزیر منہ چھپانے لگے

       
مناظر: 286 | 24 Apr 2023  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) پلوامہ حملے کے بارے میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے انکشافات نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کومشکل میں ڈال دیا ہے اور وزراء نے اپنا دامن بچاناشروع کر دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی کے پروگرام میں اپنا پہلوبچانے کی کوشش کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کے پاس پلوامہ میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے قافلے پر حملے کے بارے میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ستیہ پال ملک نے رواں ماہ کے شروع میں کہا تھا کہ پیراملٹری اہلکاروں کو ہوائی جہاز کے ذریعے سرینگر لیجانے سے انکار کرکے سڑک کے ذریعے سفر کرنے پر مجبور کیا گیا تھا اور انٹیلی جنس ایجنسیاںخطرے کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی تھیں۔ ستیہ پال ملک نے مودی سے کہاتھاکہ یہ حملہ حکومت کی ناکامی ہے لیکن انہیں اس معاملے پر خاموش رہنے کے لئے کہا گیا۔امت شاہ نے کہا کہ بیانات کی ساکھ پر سوال اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ملک کے لوگوں کو ضرور بتائوں گا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت ہے۔ان کا بیان ستیہ پال ملک کے انکشاف پر حکومت کا پہلا ردعمل ہے۔14 فروری 2019کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ایک کاربم حملے میں 40 اہلکار ہلاک ہو ئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0