منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مودی کے پیٹ میں مروڑ ، کینیڈا کے شہر میں 5لاکھ سکھوں کا اجتماع ،خالصتان کا جھنڈالہرایا

       
مناظر: 273 | 24 Apr 2023  

 

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک ) کینیڈا کے شہر سورے میںسکھ برادری کے پانچ لاکھ سے زائد افراد خالصتان کا جھنڈا اٹھائے جمع ہوئے اورخالصتان کے قیام کا مطالبہ دہرایا۔
شرکا ء ہفتے کے روز سورے خالصہ ڈے کے موقع پربیساکھی پریڈ کے لیے سورے پہنچے۔بیساکھی کے موقع پر1699ء میں سکھ مذہب کے قیام کا جشن منایا جاتاہے۔ یہ سکھ تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے جب سکھ مذہب کو حتمی شکل دی گئی۔بیساکھی کو رنگا رنگ جلوسوں کے ساتھ منایاجاتا ہے اور کمیونٹی کو مفت کھانا پیش کیاجاتا ہے کیونکہ خدمت اور لنگر سکھ مذہب کے دو اہم پہلوہیں۔چمکدار پیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خواتین فٹ پاتھ پر کھڑی تھیں۔وینکوور کے جنوب مشرق میں سورے کے نیوٹن محلے میں ہفتے کے جشن میں کھانا، موسیقی، پرفارمنس اور تقاریر اور آرائشی فلوٹس شامل تھے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کینیڈا میں سب سے زیادہ سکھ تارکین وطن رہتے ہیں اوریہ خالصتان کے نام سے علیحدہ وطن کے لیے سکھوں کی جدوجہد کا ایک مضبوط گڑھ بھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0