جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

وادی چناب کے لوگوں کا تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدید عہد

       
مناظر: 213 | 24 Apr 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عیدالفطر کے موقع پر جموں خطے کے ضلع بھدرواہ میں اسلام کا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا اور تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدید عہد کیاگیا۔
لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اوربھدوارہ کے معروف شاعر عبدالرحمن دیوانہ کا مشہورِ زمانہ ترانہ ”عالم اسلام کی ہر فوج کا جھنڈا ہے تو” پڑھا اور اجتماعی دعا کی ۔ ضلع ڈوڈہ ،رامبن شہر اور دیگرعلاقوں میں بھی اسی طرح کی تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔ واضح رہے کہ جموں خطے کی وادی چناب میں پرچم کشائی کی یہ تقاریب ہر سال عیدین کے موقع پر ہر بڑی جامع مساجد اور عیدگاہوں میں منعقد کی جاتی ہیں جن میں کشمیری مسلمان اسلام و آزادی کی تحریک کے ساتھ کھڑے رہنے کا تجدیدعہد کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0