جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محکموں کی تفویض پر اختلافات، آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار

       
مناظر: 458 | 25 Apr 2023  

 

مظفرآباد(نیوزڈیسک ) آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ابھی تک پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور اور ن لیگ کے وقار نور کو وزارتوں کا قلمدان ملا ہے، اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب تک کابینہ کی تشکیل روک دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وزراء کو محکموں کی تفویض پر بھی پی ڈی ایم بھی اختلافات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک نے متفقہ طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کیا تھا، 12 اراکین اسمبلی پر مشتمل پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک حکومت میں شامل ہو چکا ہے۔
اسپیکر اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر کو بنایا جانا تھا تاہم پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں طلب
دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی آزاد جموں کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زمان پارک میں ہو گا جس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کے انتخاب کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی، اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی مشاورت ہو گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0