\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

این آئی اے نے بڈگام میں سید صلاح الدین کے دوسرے بیٹے سید شاہد یوسف کی جائیداد بھی ضبط کر لی

       
مناظر: 989 | 25 Apr 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، بھارت کی بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع بڈگام میں متحدہ جہاز کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین کے ایک اور نظربندبیٹے سید شاہد یوسف کی بھی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممتاز مجاہد کمانڈر سید صلاح الدین کے بیٹے شاہد یوسف کی زیرملکیت سوئیہ بگ بڈگام میں واقع جائیداد کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت این آئی اے کی نءی دلی کی عدالت کے حکم پر ضبط کی گءی ہے۔
سید شاہد یوسف جنہیں ہندوتوا مودی حکومت نے بطور ز رعی اسسٹنٹ سرکاری ملازمت سے معطل کر دیا تھا۔انہیں اکتوبر 2017 میں گرفتار کیا گیاتھا وہ پہلے ہی ایک جعلی مقدمے میں تہاڑ جیل میں قید ہیں۔