جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیر:سرکاری ملازم نے خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

       
مناظر: 768 | 25 Apr 2023  

 

جموں (نیو زڈیسک ) غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت کے محکمہ جل شکتی کے ایک ملازم نے ضلع سانبہ میں ایک ہندو خاتون کی عصمت دری کی ہے۔
ایک ہندوخاتون نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے خودکو جلد کے امراض کا معالج ظاہر کیا اور اسے اپنے گھر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کی طرف سے درج کرائی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم نے اسے مندر میں اپنے جال میں پھنسایا۔ درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ وہ اپنی بہن کے ساتھ بابا سدھ گوریا مندر سوانکھ گئی تھی جہاں سے ملزم اسے اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے دروازہ اندر سے بند کر کے اسے ‘چارنامرت’ اور ‘وبھوتی’ دیے۔ جس سے وہ بے ہوش ہوگئی اور ملزم نے اسے زیادتی کانشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر ملزم کو کو گرفتار کر لیا گیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0