اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

پاک فضائیہ کا دستہ ’اناطولین ایگل 2023‘ میں شرکت کیلئے کونیہ پہنچ گیا

       
مناظر: 942 | 26 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کا دستہ فضائی مشق ’اناطولین ایگل 2023‘ میں شرکت کے لیے کونیہ پہنچ گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق فضائی دستہ ایف 16 طیاروں، فضائی اور زمینی عملے پر مشتمل ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اناطولین ایگل‘ کا شمار دنیا کی بڑی اور پیچیدہ فضائی مشقوں میں ہوتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مشق کا مقصد عسکری صلاحیتوں کو جانچنا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔