کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئر پورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کا لیڈر طالبان کے ہاتھوں مارا گیا۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ طالبان پر واضح کردیا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کابل حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر گزشتہ ہفتوں میں مارا گیا جس کی ہلاکت کی تصدیق میں وقت لگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حکام مارے گئے داعش کمانڈر کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کے ہاتھوں ہلاک، امریکا
مناظر: 404 | 26 Apr 2023