جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کل جماعتی حریت کانفرنس کا جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیر یوں کے عزم کا اعادہ

       
مناظر: 695 | 26 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کے حل تک اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ خطے جموںوکشمیر میں فورم کے اجلاسوں کا بائیکاٹ کریں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤںعبدالاحد پرہ، بشیر احمد اندرابی، خواجہ فردوس، زمرودہ حبیب، یاسمین راجہ، فریدہ بہن جی، محمد عاقب، انجینئر رو¿ف، جمیل میر، ڈاکٹر مصعب، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت کے تمام تر جبر و استبداد کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے آزادی پسند عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرامن جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ بھارت انکی جدوجہد کو دبانے کیلئے ان پر بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، بھارتی فورسز نے ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں بند کر دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی سمیت حریت رہنماؤں اور کارکنوںکی ایک بڑی تعداد بھی برسوں سے مختلف جیلوں میں بند ہے اور بھارت انکی غیر قانونی نظربندی کو مختلف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے طول دے رہا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ ں اور تنظیموں نے اپنے بیانات کہا کہ مودی حکومت 22-24 مئی کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں گروپ20اجلاس کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے استعمال کر نا چاہتا ہے، وہ مذکورہ اجلاس کے ذریعے عالمی برادی کو یہ تاثر دینا چاہتی ہے کہ مقبوضہ علاقے میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ انہوں نے گروپ 20 ملکوں سے اپیل کی کہ وہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقے میں اس طرح کے اجلاسوں اور پروگراموں میں شرکت سے صاف انکار کریں اور کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے کے لیے بھارت پر دباو¿ ڈالیں ۔انہوں نے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف چودھری کے حالیہ بیان کو سراہا جس میں انہوں نے منگل کے روز پریس کانفرنس کے دوران بھارت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ” بھارتی جارحیت اور جھوٹے بیانات تاریخ نہیں بدل سکتے ، مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اسے تبدیل نہیں کیا جا سکتا، جموںوکشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا“۔ حریت رہنماؤں ، تنظیموں نے کہا اس بیان سے حق خود ارادیت کی جدوجہد میں مصروف مقبوضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0