جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ستیہ پال ملک کے حالیہ انکشافات نے بی جے پی کی جعلی قوم پرستی کو بے نقاب کر دیا ہے ، وقار رسول

       
مناظر: 439 | 26 Apr 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کی جموں و کشمیر شاخ کے صدروقار رسول وانی نے کہا ہے کہ سابق گورنر ستیہ پال ملک کے 2019کے پلوامہ حملے کے بارے میں حالیہ انکشافات نے بی جے پی کی قوم پرستی کے جھوٹ کو بے نقاب کردیا ہے ۔ انہوں نے پلوامہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
وقار رسول وانی نے جموں میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے سے متعلق حالیہ سنسنی خیز انکشافات کے بعد لوگ سوچ رہے ہیں کہ اس سنگین واقعے میں کون ملوث تھاکیونکہ ہو سکتا ہے کہ یہ حملہ انتخابی فائدے کے لیے کیا گیا ہو۔فروری 2019 میں پلوامہ حملے میں سینٹرل ریزروپولیس فورس کے 40 اہلکارہلاک ہو گئے تھے ۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کوپر کڑی تنقید کرتے ہوئے پلوامہ حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے بی جے پی پرگزشتہ نو سال سے قوم پرستی کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملے کے بارے میں ستیہ پال ملک کے انکشافات نے ہندوتوا پارٹی کی “جعلی قوم پرستی” کو بے نقاب کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ سابق گورنر سچ کہہ رہے ہیں اور لوگ اب بی جے پی کو بخوبی جان گئے ہیں اوروہ دن دور نہیں جب ملک بھر میں کانگریس ایک بار پھر مضبوط ہو کر ابھرے گی۔وقار رسول وانی نے پونچھ میں حال ہی میں پانچ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں بی جے پی حکومت کے بار بار بدلتے ہوئے موقف کے بارے میں کہاکہ بھارتی فوجی سیکورٹی میں غفلت کی وجہ سے ہلاک ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے یہ کہا گیا کہ پونچھ میں فوج کی گاڑی پر آسمانی بجلی گری اور بعد میں کہا گیا کہ عسکریت پسندوں نے حملہ کیا ہے ۔وہ فاروق عبداللہ کے بیان پر بی جے پی کی تنقید کے بارے میں ایک سوال کا جواب دے رہے تھے ۔ فاروق عبداللہ نے اپنے بیان میں کہاتھا کہ اعلیٰ فوجی حکام کو ان سیکورٹی خامیوں کا جائزہ لینا چاہیے جن کی وجہ سے حملے میں پانچ فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ نے مزید کہاتھا کہ بھارتی فوج نے پونچھ میں کارروائیاں شروع کردی ہیں اور فوج کو بے گناہ کشمیریوںکو ہراساں یا گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0