پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

راجستھان:پاکستان سے بھارت منتقل ہونیوالے ہندوئوں کے مکانات بلڈوز کر دئے گئے

       
مناظر: 693 | 26 Apr 2023  

 

راجستھان(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست راجستھان میں پاکستان سے بھارت منتقل ہونے والے ہندوئوں کے سینکڑوں گھروں کو بھاری مشینری سے بلڈوز کر دیا گیاہے۔ یہ ہندومودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی طرف سے پاکستان، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں آباد ہندوئوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے متنازعہ قانون شہریت کے لیے مسلسل تشہیر کے بعد بھارت منتقل ہوئے تھے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان ہندوئوں کے گھروں کو آج ریاست میں جھانور روڈپر جودھ پور کے گائوں گنگانہ میں بلڈوز کر دیا گیا ہے۔یہ علاقے جودھ پور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار میں آتے ہیں جہاں راجستھان کے علاقوں گنگانہ اور چوکھامیں سینکڑوں ہندو خاندانوں نے اپنے چھوٹے چھوٹے مکانات تعمیر کیے تھے ۔یہ ہندو خاندان ہریدوار اور جگن ناتھ پوری میں یاترا کے طویل مدتی ویزوں کے تحت بھارت میں مقیم ہیں۔ہندو خواتین اور بچوں کو بے گھرکر دیاگیا ہے اور وہ سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہیں۔یہ ہندو بنیادی طور پر پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے زیر اثر بھارت آئے ہیں اور بدقسمتی سے انہیں بھارت میں تشدد اور ریاستی سرپرستی میں مظالم کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر موجود بعض ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راجستھان پولیس کے ساتھ سرکاری اہلکار پاکستانی ہندوئوں کو ان کے نئے تعمیرکئے گئے چھوٹے مکانوں سے زبردستی نکال رہے ہیں اور ان کے گھروںکو بلڈوز کر رہے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی طرف سے بھارت جانیوالے ہندو خاندانوں کی خواتین کے ساتھ جسمانی تشدداور بدسلوکی کی بھی اطلاعات ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0