جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلا س سے قبل بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریاں

       
مناظر: 642 | 27 Apr 2023  

 

سرینگر،جموں(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیرمیں جی 20 اجلا س سے قبل قابض بھارتی فوج نے بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کردی ہیں ، سوپور قصبے سے کم از کم ایک درجن سے زائد نوجوان گرفتار کر لیے ہیں۔پونچھ، راجوری ، ریاسی میں تلاشی آپریشن ساتویں روز بھی جاری رہا،کے پی آئی کے مطابق شمالی کشمیر میں نوجوانوں کو کے سوپور قصبے کے مختلف علاقوں میں گھر گھر چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے سری نگر، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بڈگام اور ڈوڈہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔دریں اثنا، بھارتی فوجیوں کی طرف سے جموںخطے کے پونچھ، راجوری اور ریاسی اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بدھ کو ساتویں روز بھی جاری رہا ، اس دوران علاقے کے وسیع جنگلات کا محاصرہ جاری ہے ،بھارتی فوج اور پیراملٹری فورسزنے جمعرات کو پونچھ کے علاقے بھٹہ دھوریاں میں بھارتی فوج کی گاڑی پر حملے کے بعدبڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کی تھی ،حملے میں پانچ بھارتی فوجی ہلاکت ہوگئے تھے۔
بھٹہ دھوریاں ،ٹوٹا گلی، نارفاریسٹ ، سنجیوٹے، کوٹن، بھمبر گلی، سنگیوٹے، مینڈھر، تھنہ منڈی اور سرحدی اضلاع کے دیگر علاقوں میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کو مزید تیز کرنے کیلئے فوج کی اضافی نفری طلب کی گئی ہے ۔ ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ فوجی کارروائی بدھ کو ساتویں روز بھی جاری رہی ، پورے علاقے کا محاصرہ کر کے ہیلی کاپٹر ، ڈروز اور سراغراساں کتے استعمال کئے جارہے ہیں اور متعدد فورسز اہلکارآپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ۔بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ خواتین سمیت درجنوں افرادسے افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0