پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

جنگی قابلیت پر فخر ، اسلحہ بہترین حالت میں موجود ہے، آئی ایس پی آر

       
مناظر: 302 | 28 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی عوام یقین رکھیں کہ پاک فوج کو ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور بہترین جنگی قابلیت پر فخر رہا ہے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان آرمی میں موجود بعض ہتھیاروں، جنگی استعداد کے بارے میں حال ہی میں میڈیا میں بحث ہوئی۔ پاکستان کو مستقبل کے درپیش خطرات پر سابق آرمی چیف کے خیالات کے بارے میں بات کی گئی۔آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حوالے سے سابق آرمی چیف کی آف دی ریکارڈ گفتگو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فوج ملکی دفاع کیلئے ہتھیاروں اور جنگی وسائل سے بھرپور انسانی وسائل کو تیار رکھا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان اپنے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ پاک فوج کے پاس ملک کے دفاع کیلئے اسلحہ بہترین حالت میں موجود ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0