جموں (نیو زڈیسک ) حرکت المجاہدین جموں کشمیر کے انتہائی مخلص اور فرشتہ صفت مجاہد خواجہ اشفاق عرف پاپا محلہ خواجگان باغ آزاد کشمیر اس فانی دنیا سے انتقال فرماگئے ہیں جنکی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ باغ جامعہ مسجد میں اداء کی جائیگی۔ کشمیری حریت رہنمائوں نے خواجہ اشفاق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سےاظہار تعزیت کیا ہے ۔