پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک

       
مناظر: 412 | 28 Apr 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال کے 5 مختلف اضلاع میں پیش آیا جہاں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مغربی بنگال میں معتدل درجے کی بارش ریکارڈ کی گئی جس دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعے بھی رونما ہوئے۔ انتظامیہ کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے چار اموات ضلع پوربا بردھمان، دو اموات مرشدآباد اور دو اموات شمالی 24 پرگناس میں رپورٹ ہوئیں جب کہ دیگر علاقوں میں بھی کچھ اموات ہوئی ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مرنے والے زیادہ تر کسان تھے جو اپنے کھیتوں میں کام کررہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0