جمعہ‬‮   15   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیریوں کوکشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ

       
مناظر: 777 | 28 Apr 2023  

 

سری نگر(نیوز ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کیا جارہاہے جو بھارتی آئین اور جمہوری اصولوں کے عین منافی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی اقتدار میں آنے کے نتیجے میں ہمیں 5اگست2019کا بدترین دن دیکھنے کو ملا۔ اگر 2014کے انتخابات میں جموں وکشمیر کے عوام نے سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہوتا تو آج ہم دفعہ370اور 35اے کے تحت حاصل خصوصی پوزیشن سے محروم نہیں ہوتے۔

نیشنل کانفرنس کے صدر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ مستقبل میں جو بھی انتخابات ہونگے ان کیلئے پوری طرح تیا راور کمربستہ رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت کے عین مطابق عوامی رابطہ مہم سرعت لانے کی ضرورت ہے اور اس دوران لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اجاگر کرنے کے علاوہ ان کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بے شمار موقعہ پرست اور ابن الوقت سیاست دانوں کو کام پر لگایا ہوا ہے، جن سے کشمیریوں کی آواز کو بے وژن اور مستقبل میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کا کام لیا جائے گا۔

ان موقعہ پرست عناصر کا حشر بھی وہی ہوگا جو 1953کے موقعہ پرست عناصر کا ہوا، جن کا آج یہاں کوئی نام لینے والا نہیں۔لوگوں کو کشمیر دشمن عناصر سے ہوشیار کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں،2014کے انتخابات میں ہم نے لوگوں کو ہاتھ جوڑ کو بی جے پی اور اس کے درپردہ حامیوں کو ووٹ سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی لیکن وہی ہوا جو نہیں ہونا چاہتے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0