پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت : دو روز کے دوران 9 طلبہ کی خودکشی

       
مناظر: 538 | 29 Apr 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک ) بھارت میں امتحانات کے نتائج کے بعد دو روز کے دوران 9 طالبعلموں نے خودکشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے لیے 10 لاکھ بچوں نے امتخانات دیے جس میں سے گیارہویں جماعت کے نتائج 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کی جانب سے بدھ کے روز گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا جس کے بعد 9 بچوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات میں فیل ہونے کے باعث خودکشی کرنے والوں میں لڑکیاں بھی شامل ہیں اور خودکشی کرنے والے زیادہ تر بچوں کا تعلق معروف تعلیمی اداروں سے ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چود نے طالبعلموں کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0