ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کی بے شرمی ، آزادکشمیر کے دو شہریوں کو بھارتی فوج زبردستی اٹھا لے گئی

       
مناظر: 525 | 30 Apr 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستانی زیر انتظام آزادجموں کشمیر میں سیز فائر لائن سے متصل علاقے سے بھارتی فوج دو شہریوں کو اٹھا لے گئی۔ عباسپور میں سیز فائر لائن پر واقع گاوں پولس کے 69 سالہ بزرگ شہری عبدالحمید اور انکے بیٹے عباس عبدالحمید کے مویشی چراتے ہوئے بھارتی فوج زبردستی ساتھ لے گئی۔
عباسپور کے ساتھ بھارتی زیرقبضہ کشمیر کا پونچھ ضلع ہے جہاں سیز فائر لائن پر بھارتی فوج تعینات ہے اور بھارتی فوج کی طرف شے گزشتہ چند سالوں میں آزادکشمیر کے شہریوں کو زبردستی اٹھا لے جانے کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
پولس گاوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ سیز فائر لائن کے قریبی علاقے میں مقامی افراد کی زمینیں ہیں جہاں ہر سال ہمارے لوگ گھاس کاٹتے اور مال مویشی چرانے کیلئے لے جاتے ہیں۔ہفتے کے روز دن دو بجے بزرگ شہری عبدالحمید اور انکے بیٹے کے علاوہ دیگر لوگ بھی معمول کے مطابق مال مویشی چرا رہے تھے۔بھارتی فوج کے لوگ آئے اور باپ بیٹے اور انکے مویشیوں کو بندوق کے زور پر زبردستی ساتھ لے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مال مویشی چراتے ہوئے دیگر افراد کو بھی پکڑنا چاہا لیکن باقی لوگ بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ دونوں شہریوں کے بھارتی فوج کے ہاتھوں اغواہ کے بعد انکے ورثاء نے پاکستانی فوجی یونٹس اور تحصیل انتظامیہ کو اس واقع کی رپورٹ درج کرا دی ہے تاہم 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ان افراد بارے مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔
عباسپور سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن سردار عابد ایوب نے میڈیا کو بتایا کہ پولس گاوں کا ایک حصہ آزادکشمیر میں اور دوسرا مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ ہمارے لوگ گزشتہ سات دہائیوں سے سیز فائر لائن کے قریب اپنی زمینوں میں مال مویشی چراتے آئے ہیں لہذا مقامی زمینداروں کو اس طرح اٹھا لے جانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ہمارا بھارتی پاکستانی حکام سے مطالبہ ہے کہ ان دونوں زمینداروں کو فوری طور پر رہا کرایا جائے۔
مقامی شہریوں کے مطابق ماضی میں بھی کئی شہریوں کو سیز فائر لائن پر بھارتی فوج اٹھا لے گئی اور کئی افراد کو دہشت گرد قرار دیکر جانی نقصان پہنچایا گیا۔ لہذا اس طرح کے واقعات کے تدارک کیلئے خصوصی انتظامات کی ضرورت ہے۔ دوسری جانب آزادکشمیر میں پونچھ ضلع کے ڈپٹی کمشنر صابر مغل نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے دو شہریوں کے ییز فائر لائن سے اغواہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوجی حکام سے ملکر ہاٹ لائن پر بھارتی ذمہ داران سے اس معاملے کو اٹھایا جا رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0