ہفتہ‬‮   16   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت کشمیری مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ہندو ملیشیا کو ہتھیار فراہم کررہا ہے: حریت کانفرنس

       
مناظر: 663 | 30 Apr 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے اس بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے گزشتہ روز رسالپور میں پاکستان ائر فورس اصغر خان اکیڈمی میں پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموںوکشمیر کے لوگوں کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں غلام محمد خان سوپوری، سید بشیر اندرابی، خواجہ فردوس، زمردہ حبیب، یاسمین راجہ، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور محمد عاقب نے سرینگر اور جموں میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ پاکستان کشمیر کاز کی بھر پور حمایت کر رہا ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ خطے میں مستقل امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کا سرینگر میں گروپ20 اجلاس کے انعقاد کا مقصد عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کے بارے میں گمراہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گروپ 20 ملکوںکو مودی حکومت کے مذموم عزائم کا ادارک کرکے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہیے۔
ادھر بھارت نے جموں کے علاقے میں مقامی مسلمانوں کو دہشت زدہ کرنے اور تحریک آزادی کو دبانے کے لیے ہندو ملیشیاکے 5000 سے زائد ولیج ڈیفنس گارڈزکو جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے مشہور تھے، مسلح کیا اور تربیت دی ہے۔ بھارتی فوج کی حمایت یافتہ اس ہندو ملیشیا کے ارکان ماضی میں جموں کے علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں کو شہید کر چکے ہیں۔ یہ ہندو ملیشیا کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول کی تحریک کو دبانے کی غرض سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں مستقل طور پر تعینات تقریبا 10 لاکھ بھارتی فوجیوں کے علاوہ ہے۔ اس ملیشیا کے ارکان کے خلاف مختلف اضلاع میں قتل، عصمت دری، فسادات اور بھتہ خوری کے200سے زائد مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔
دریں اثناءآج جموں خطے کے ضلع راجوری میں ڈنگنن نالہ کے قریب بھارتی فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے سے دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر معظم احمد خان نے صدر مملکت کی جانب سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن خالد محمود اور جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کو ستارہ پاکستان پیش کیا۔ خالد محمود اور راجہ نجابت کو برطانیہ میں تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی کوششوں پر ستارہ پاکستان سے نوازا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0