\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

نئی دلی : ”این آئی اے “نے دلی ہائیکورٹ سامنے نعیم خان کی ضمانت کی مخالفت کردی

       
مناظر: 467 | 1 May 2023  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان کی ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کی دلی ہائیکورٹ کے سامنے مخالف کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نعیم احمد خان 2017سے زیر حراست ہیں ۔ وہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ این آئی اے نے انکے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت من گھڑت مقدمات درج کر رکھے ہیں ۔ اس معاملے کی مزید سماعت 3 مئی کو جسٹس سدھارتھ مردول اور جسٹس تلونت سنگھ کی ڈویڑن بنچ کرے گی ۔