پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مہاراشٹر: ہندو تواغنڈوں کا مویشیوں کے مسلمان تاجر پر تشدد، گائے کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا

       
مناظر: 412 | 1 May 2023  

 

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر لاتو میں ہندو تواغنڈوں نے مویشیوں کے ایک مسلمان تاجر کو شدید مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور گائے کے سامنے جھکنے پر مجبور کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ہندو غنڈوں کو مسلمان شخص کو مارپیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے اور اسے گائے کے آگے جھکنے پر مجبور کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مسلمان تاجر جانوروں کی منڈی سے پندرہ کے قریب مویشی فروخت کیلئے ایک ٹرک میں لے جا رہا تھا ۔ اس کے پاس مویشیوں کی تجارت کے تمام قانونی کاغذات تھے لیکن منزل پر پہنچنے سے پہلے ہی گاؤ رکشاؤں(گائے کے نام نہاد ہندو محافظ) نے اسے روک لیا ۔ یہ واقعہ 23اپریل کو پیش آیا تھا ۔ واقعے کے وقت کچھ پولیس اہلکار بھی وہاںموجود تھے لیکن تماشا دیکھتے رہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0