منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سوڈان میں فوج پیراملٹری فورسز کیساتھ جنگ بندی میں توسیع پر راضی ہوگئی

       
مناظر: 336 | 1 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوڈان میں جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سوڈانی فوج جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کے لیے راضی ہوگئی۔ سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے۔ گزشتہ روز ہی سوڈان کی پیراملٹری فورسز نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، دونوں متحارب فوجی قوتوں کے درمیان پہلے اعلان کی گئی جنگ بندی کا وقت اتوار کی رات ختم ہو گیا تھا۔ واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0