منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کا ایک بارپھربھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ

       
مناظر: 829 | 2 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بارپھربھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پربھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جا رہا ہے۔
امریکی کمیشن کا کہنا تھاکہ بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پرتشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے۔
امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرے۔ امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0