سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںآج ضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں ایک خاتون پراسرار حالات میں مردہ پائی گئی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ کچھ مقامی لوگوں نے کرناہ کی سلیمان پہاڑی پر ایک نامعلوم خاتون کی لاش پراسرار حالت میں دیکھی جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش کو قانونی و طبی کارروائیوں کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ لاش کی شناخت کی جا رہی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر:کپواڑہ سے ایک خاتون کی لاش برآمد
مناظر: 504 | 2 May 2023