بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں ! اسلام آباد کی مسجد میں غریب بچیوں کی شادی کیلئے مفت ہال قائم

       
مناظر: 241 | 2 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کے علاقے ایف 8 میں قائم مسجد رحمت للعالمین نے غریب گھرانوں کی بیٹیوں کی شادی کیلئے مفت شادی ہال تعمیر کردیا۔ شادی ہال کی تعمیر کا مقصد مستحق خاندانوں کیلئے ان کی بیٹیوں کی شادی جیسے عظیم دن کو یادگار بنانا ہے، اس موقع پر ہال میں دلہا دلہن کیلئے اسٹیج کا انتظام وانصرام،کراکری، ٹیبل، کرسیاں حتیٰ کہ ویٹرز بھی بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ مستحق گھرانوں کو اس شادی ہال میں تقریب کیلئے 3 گھنٹے کا وقت دیاجا ئے گا۔ مسجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے والدین بیٹی کی شادی کیلئے خطیب اپنی مرضی سے بھی منتخب کرسکتے ہیں۔ مسجد کی انتظامیہ کمیٹی کے ممبر نے بتایا کہ مسجد کی تجویز ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے گھرانے مہمانوں کی تعداد کو 100 یا 120 افراد تک محدود رکھیں جن میں مرد اور خواتین کی تعداد یکساں ہو کیوں کہ شادی کی تقاریب میں مذہبی تعلیمات کے اسراف سے گریز کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو ترجیح دینی چاہیے۔ کمیٹی ممبر کا کہنا تھا ایک کامیاب تقریب کو یقینی بنانے کے لیے خاندان کے تین مرد اور تین خواتین کو انتظامی ذمہ داری لینی چاہیےجب کہ ایک مرد اور ایک عورت کو تقریب کی نگرانی کے لیے مقرر کیا جائے اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ مسجد کی انتظامیہ شادی کی تقریب میں شرکت نہ کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0