جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع جموں میں ایک پراسرار دھماکہ ہوا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکہ ضلع میںناروال اکے علاقے ٹرانسپورٹ نگر میں ہوا۔ایک پولیس افسر نے بتایاکہ ا بتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ایک لیک ہونے والے آئل ٹینکر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس میں عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے ہیں۔ادھر عینی شاہدین نے بھی تصدیق کی ہے کہ دھماکہ شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھماکہ پٹرول پمپ کے قریب کچھ لیکیج کی وجہ سے ہوا۔ پولیس نے قریبی عمارت کو خالی کرا لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں میں پراسرار دھماکہ
مناظر: 542 | 2 May 2023