اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسرائیلی جیل میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدی خضر عدنان انتقال کر گئے۔ فلسطینی شہری خضر عدنان کا تعلق اسلامی جہاد سے تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی شہری خضر عدنان کا 87 دن کی بھوک ہڑتال کے بعد اسرائیلی جیل میں انتقال کر گئے ہیں۔ اسلامک جہاد کے رہنما خضر عدنان فروری میں حراست میں لیے جانے کے بعد سے بھوک ہڑتال پر تھے۔ اسلامک جہاد کے رہنما کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں کراس بارڈر فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ اسلامک جہاد کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو خضر عدنان کی شہادت کی قیمت چکانا ہو گی۔