جمعہ‬‮   27   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی حکومت کا ملک بھرکے تمام کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا فیصلہ

       
مناظر: 680 | 3 May 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارت کی مرکزی حکومت نے ملک کے تمام 62 کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی حکومت کی جانب سے کنٹونمنٹ کے اسٹیٹس میں تبدیلی کے لیے27 اپریل کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز میں آنے والے شہری علاقوں کو میونسپل اداروں کے حوالےکر دیا جائےگا اور آرمی ایریا کو ملٹری اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا جائےگا، اس طرح بھارت میں برطانوی نوآبادیاتی دور سے قائم کنٹونمنٹ نظام کا خاتمہ ہوجائےگا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس وقت بھارت میں کل 62 کنٹونمنٹ بورڈز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز ختم کرنےکا آغاز چین کی سرحد سے منسلک بھارتی ریاست ہماچل پردیش سے ہوگا، اس کنٹونمنٹ کو جلد ہی ملٹری اسٹیشن میں تبدیل کردیا جائےگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0