\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

بھارتی فوجیوں کی بربریت، معصوم کشمیریوں کے گھروں میں گھس کر انہیں شہید کرنے لگی

       
مناظر: 663 | 4 May 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں 2 اور بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے مژھل میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک بھارتی پولیس اہلکار نے دونوں نوجوانوں کو عسکریت پسند قراردیتے ہوئے دعویٰ کیاہے کہ انہیں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران قتل کیاگیا ہے ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ فوری طورپر نوجوانوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔