جمعرات‬‮   26   دسمبر‬‮   2024
 
 

آزاد جموں و کشمیر سول سوسائٹی کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی کانفرنس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 273 | 4 May 2023  

مظفرآباد(نیوز ڈیسک ) آزاد جموں و کشمیر سول سوسائٹی کا مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی کانفرنس کیخلاف احتجاجی مظاہرہ۔ تفصیلات کے مطابق سرینگر میں جی 20کانفرنس کیخلاف دارالحکومت مظفرآباد کے برہان وانی چوک میں سابق و زیراعظم فاروق حیدر ، زاہد آمین سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگین ہیں۔ متنازعہ علاقے میں جی 20 ممالک کی کانفرنس بھارتی سازش ہے اس لیے جی 20 ممالک بالخصوص پاکستان کے دوست ممالک کو کانفرنس کا بائیکاٹ کرنا چاہئیے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم جی 20 ممالک کی کانفرنس کے روز آزاد کشمیر میں بڑا احتجاج کرینگے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0