اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

شمالی وزیرستان: فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، پاک فوج کے 6جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

       
مناظر: 685 | 4 May 2023  

 

راولپنڈی(نیوزڈیسک ) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے 6 اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 سپاہی شہید ہوئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو مؤثر جواب دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید اقبال، سپاہی نذیر خان، سپاہی حضرت بلال، سپاہی سید رجب حسین، سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔