\
پیر‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر :نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں بھارتی فوجی زخمی

       
مناظر: 355 | 5 May 2023  

 

سرینگر(نیوزڈیسک )بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک حملے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے بیج بہاڑہ میں بھارتی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ۔حملہ آوروں کی فائرنگ میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہو گیا۔ایک سینئرپولیس افسر نے میڈیا کو بتایاہے کہ عسکریت پسندوں نے بیج بہاڑہ میں ایک چوکی پرفائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک اہلکار زخمی ہوا۔ زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حملے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں نے پورے علاقے کو محاصرہ کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔