اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

آرمی چیف کا سی پیک منصوبےکیلئے چین کی مکمل حمایت کا اظہار

       
مناظر: 538 | 7 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے وزیرخارجہ کن گینگ نے ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے چین پاکستان اسٹریٹجک تعلقات کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور سی پیک منصوبے کے لیے چین کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی وزیرخارجہ سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم جزو ہے۔ آرمی چیف نے علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرپاکستان کے لیے چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا۔