جموں 10 مئی (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری میں ایک 19سالہ شادی شدہ خاتون کی پراسرار حالت میں موت ہوگئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے سندر بنی میںنعیم اختر کی پراسرار حالات میں موت ہو گئی اوربتایاجارہا ہے کہ اس نے کوئی زہریلی شے کھائی تھی۔پولیس حکام نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی سندر بنی کے گائوں روگا پراٹ میں اپنے والد کے گھر موجود تھی جہاں کوئی زہریلی شے کھانے سے اس کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے مقامی سول اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم وہاںڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔حکام نے بتایابعد ازاں اس کی لاش کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سندربنی منتقل کیا گیا جہاں طبی وقانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر:راجوری میں 19سالہ لڑکی کی پراسرار موت
مناظر: 423 | 10 May 2023