جمعہ‬‮   18   جولائی   2025
 
 

عمران خان نے ملک توڑنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، میجر خرم حمید روکھڑی

       
مناظر: 248 | 10 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ناکام ترین شخص سے مظلوم ترین بنایا گیا، اسے ہیرو شپ میں ہی مزہ آتا ہے، وہ لیڈر نہیں بن سکا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ عمران خان میں کوئی صفت لیڈر والی نہیں، اسے مظلوم ثابت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھایا، یورپ میں فیک آئی ڈیز تھیں، یوتھ اور 50 سے 55 سال کی خواتین کے دماغ کیپچر کیے گیے، ایجنڈا ایک ہی تھا، حقیقی آزادی کا نعرہ دے کر سائنٹیفک بیانیہ بنایا گیا۔
خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ یہ اس وقت سے شروع ہے جب ان کی حکومت کو قانونی طریقے سے ہٹایا گیا، ہم کہہ رہے تھے یہ نوجوانوں کا دماغ کیپچر کر کے انہیں اداروں سے تصادم پر لےجانا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نے تحریک چلائی ملک کی کمزوری کا فائدہ اٹھا کر، اس کی مضبوطی تباہ کی جائے، اسے معلوم تھا کہ اس کے راستے میں رکاوٹ کون ہے۔
خرم حمید روکھڑی نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے کیس میں گرفتار ہوا ہے۔
میجر خرم حمید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک توڑنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑی اس نے لیڈر شپ کا حق ادا نہیں کیا پی ڈی ایم نے اسے عدم اعتماد سے ہٹایا یہ خود کو اوتار و مرشد کہلواتا ہے کہتا ہے میرے اوپر قربانیاں اتاری جائیں میں دیوتا ہوں یہ کرپشن پہ پکڑا گیا 190 ملین پاؤنڈ پہ پکڑا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0